Tuesday 29 April 2014

اے آر وائی فلم ایوارڈز


کراچی میں اتوار کی شب ہونے والے پہلے اے آر وائی فلم ایوارڈز کی تقریب میں زندہ بھاگ اور وار بہترین فلم قرار پائیں۔
وار کو ناظرین کی پسند جبکہ زندہ بھاگ کو جیوری کی جانب سے بہترین فلم قرار دیا گیا۔
یاد رہے کہ زندہ بھاگ پہلی پاکستانی فلم ہے جو آسکر ایوارڈز کے لیے پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی تھی۔
ان ایوارڈز کو ’ایفا‘ کا نام دیا گیا جس کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بالی وڈ کے آئیفا سے ملتا جلتا نام رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس تقریب کی میزبانی کے فرائض شان نے ادا کیے جبکہ اداکارہ ثروت گیلانی، عائشہ عمر اور اداکار حمزہ علی عباسی اور فہد مصطفیٰ نے معاونین کے فرائض انجام دیے۔
تقریب کے دوران کچھ تلخی بھی پیدا ہوئی جب اداکار شان نے کہا کہ وہ بھارت جا کر بکنے کے لیے تیار نہیں ہیں، جس پر علی ظفر نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اسے لکیروں سے تقسیم نہیں کیا جا سکتا